سابق کپتان محمد یوسف نے بابراعظم کو فرسٹ کلاس کرکٹ سے دور رکھنے کا مشورہ کیوں دیا؟

پیر 2 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق قومی کپتان اور مایہ ناز بلے باز محمد یوسف نے بابراعظم کو فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے بجائے اپنی تکنیکی خامیوں پر قابو پانے کے لیے خصوصی کوچنگ حاصل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

مزید پڑھیں:وقار یونس نے بابراعظم کو پاکستان کا ’آخری سپر اسٹار‘ قرار دے دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں محمد یوسف نے کہا کہ بابر اعظم کو اس وقت تک فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں کھیلنی چاہیے جب تک وہ خصوصی کوچنگ کے ذریعے اپنی تکنیکی خامیاں دور نہیں کرلیتے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل مشکلات ان کے اعتماد اور کیریئر کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

محمد یوسف نے تجویز دی کہ بابراعظم کو انگلینڈ یا آسٹریلیا کی کسی کرکٹ اکیڈمی میں بھیجا جائے جہاں وہ ماہر کوچز کی رہنمائی میں اپنی بیٹنگ تکنیک بہتر بنا سکیں۔

مزید پڑھیں:بابراعظم کے آؤٹ ہوتے ہی شائقین کی میدان میں یلغار، سیکیورٹی انتظامات پر سوالات

ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم اب بھی پاکستان کے بہترین کھلاڑی ہیں اور درست رہنمائی کے ساتھ وہ دوبارہ اپنی بہترین فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ 4 سال پہلے بھی یہی مشورہ دے چکے ہیں، لیکن اس وقت کسی نے ان کی بات پر توجہ نہیں دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا