بیرسٹر گوہر نے بیرسٹر سیف کے الزامات مسترد کردیے

پیر 2 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پی ٹی آئی اور رکن قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی کے اندرونی معاملات، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں اور مذاکرات سے متعلق عائد کیے گئے الزامات کو بے بنیاد، گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ دعویٰ سراسر جھوٹ، بے بنیاد اور گمراہ کن ہے، انہوں نے کہا کہ خان صاحب سے ملاقات کے لیے ہر ممکن کوشش کی گئی، خواہ اس کے لیے عدالتی احکامات کا سہارا لیا گیا ہو، مذاکرات کیے گئے ہوں یا دیگر دستیاب ذرائع استعمال کیے گئے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کی بھرپور کوشش کی مگر بات نہ بنی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا اعتراف

تاہم ان تمام کوششوں کے باوجود انہیں بانی پی ٹی آئی سے ایک بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے مطابق مذاکراتی عمل کی بنیادی شرائط میں سے ایک شرط بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینا بھی تھی، لیکن ملاقاتوں پر مسلسل پابندی مذاکراتی عمل میں ایک بڑی رکاوٹ بنی رہی۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی اکتوبر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات اور حالات کی خرابی کی ایک بڑی وجہ بنی، جس کا پورے ملک نے مشاہدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف مخصوص الزام کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہیں بلکہ متعلقہ شخصیت کے انٹرویو میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی معاملات، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات اور عمران خان و بشریٰ بی بی سے متعلق ملاقاتوں کے حوالے سے کیے گئے تمام دعوؤں کی بھی سختی سے تردید کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت 20 سے زیادہ وکلا کے خلاف مقدمہ کیوں درج کیا گیا؟

ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف کے انٹرویو میں بیان کی گئی باتیں حقائق کے برعکس، بے بنیاد اور سراسر غلط ہیں، بیرسٹر گوہر نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ان کے بقول اس نوعیت کے بے بنیاد الزامات ایک ایسی شخصیت کی جانب سے عائد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ وہ ہر الزام کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتے، تاہم اگر ضرورت پیش آئی تو مناسب وقت پر تمام معاملات کی تفصیلات کے ساتھ وضاحت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا