یوتھ فورم فار کشمیر کے 40 رکنی وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ، مسئلہ کشمیر پر تفصیلی بریفنگ

پیر 2 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوتھ فورم فار کشمیر کے 40 رکنی وفد نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زمان باجوہ کی قیادت میں وزارت خارجہ کا دورہ کیا، جہاں ترجمان دفتر خارجہ سفیر سجاد حیدر خان نے وفد کا استقبال کیا اور انہیں پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات پر بریفنگ دی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ کے دوران پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم نکات بالخصوص مسئلہ جموں و کشمیر پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان ساتھ کھڑا ہے، اسحاق ڈار

انہوں نے کشمیری عوام کے جائز حقوق اور امنگوں کے لیے پاکستان کے اصولی اور غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

سفیر سجاد حیدر خان نے کہا کہ پاکستان عالمی فورمز پر مسئلہ جموں و کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے مسلسل سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا مستقل مؤقف ہے کہ اس دیرینہ تنازع کا منصفانہ، پُرامن اور پائیدار حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

بریفنگ کے بعد سوال و جواب کی نشست بھی منعقد ہوئی، جس میں شرکا نے پاکستان کی خارجہ پالیسی، سفارتی ترجیحات اور قومی مفادات کے تحفظ و فروغ میں وزارت خارجہ کے کردار سے متعلق مختلف سوالات کیے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

وزارت خارجہ کے دورے سے نوجوان شرکا کو پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں، خارجہ پالیسی کے مقاصد اور کشمیری عوام کے حقوق کی حمایت کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کو سمجھنے کا موقع ملا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا