اسحاق ڈار سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے اعلیٰ عہدیدار کی ملاقات، پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پیر 2 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائی شینگ نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات، ثقافتی روابط اور عوامی سطح پر تبادلوں کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران چینی وزیر لیو ہائی شینگ نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی جانب سے نیک خواہشات اور خیرسگالی کا پیغام پہنچایا، جس کا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے گرمجوشی سے جواب دیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستانی قیادت کی جانب سے چین کے صدر شی جن پنگ کے لیے بھی نیک خواہشات اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے چین کے ساتھ ہر موسم کی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو وسعت دینے اور عوامی سطح پر روابط اور تبادلوں کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطہ کاری کو قریبی سطح پر برقرار رکھنے اور پاکستان اور چین کے دوطرفہ تعلقات میں جاری مثبت پیش رفت کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا