اسلام آباد میں 403 بستروں پر مشتمل جناح میڈیکل کمپلیکس 23 مارچ 2027 تک فعال کرنے کا ہدف مقرر

پیر 2 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اسلام آباد میں زیر تعمیر جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے منصوبے کے تمام اہداف مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید ترین طبی سہولیات سے آراستہ یہ اسپتال اسلام آباد سمیت ملک بھر، بالخصوص خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے مریضوں کو بین الاقوامی معیار کی علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں: فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی طالبہ نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں زیر تعمیر بین الاقوامی معیار کے اسپتال جناح میڈیکل کمپلیکس سے متعلق جائزہ اجلاس پیر کو اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں منصوبے پر جاری تعمیراتی کام، طبی سہولیات، انتظامی امور اور تکمیل کے اہداف کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر ہونے والی پیش رفت تسلی بخش ہے، تاہم منصوبے کے تمام اہداف مقررہ مدت کے اندر حاصل کرنا یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ جناح میڈیکل کمپلیکس میں تمام تقرریاں میرٹ اور شفاف طریقہ کار کے تحت کی جائیں تاکہ اسپتال میں بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افراد کی خدمات حاصل کی جا سکیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے انتظامی امور چلانے کے لیے کسی نجی ادارے کی خدمات حاصل کی جائیں، جو عالمی سطح پر بہترین معیار کی طبی اور علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔

انہوں نے خصوصی طور پر ہدایت کی کہ اسپتال میں کم آمدن اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو تشخیص کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیراعظم نے پی ای ٹی (PET) اسکین اور دیگر جدید تشخیصی سہولیات کو بھی منصوبے کا کلیدی حصہ بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح میڈیکل اینڈ ریسرچ سینٹر (JMCRC-I) کے منصوبے پر مجموعی طور پر 59 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے، جبکہ مرکزی اسپتال اور پارکنگ پلازہ کا بنیادی ڈھانچہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق 403 بستروں پر مشتمل اس منصوبے کو 23 مارچ 2027 تک فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اسپتال میں طبی آلات کی تنصیب اور دیکھ بھال، ڈیجیٹل اسپتال مینجمنٹ سسٹم کے قیام اور دیگر انتظامی امور پر بھی پیشرفت جاری ہے۔

جناح میڈیکل اینڈ ریسرچ سینٹر کے دوسرے مرحلے پر بھی کام شروع کرنے کی تیاری

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ-11 میں جناح میڈیکل اینڈ ریسرچ سینٹر کے دوسرے مرحلے کے منصوبے کے لیے نظرثانی شدہ ڈیزائن کے تحت قومی سطح پر مسابقتی بولیوں کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ پراجیکٹ کے لیے 212 ارب روپے منظور

حکام کے مطابق منصوبے کے دوسرے مرحلے کا تعمیراتی کام بھی جلد شروع کردیا جائے گا، جبکہ اسپتال کے لیے جدید تشخیصی مشینری اور اسکینرز کی خریداری پر بھی کام جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر احد خان چیمہ، وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا