پی آئی اے کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایڈرین ہملٹن مانز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

پیر 2 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایڈرین ہملٹن مانز نے اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا ہے۔

وہ کمرشل ایوی ایشن کے شعبے میں 30 سال کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور اس سے قبل عمان، قازقستان اور افریقہ میں 3 ایئرلائنز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ایڈرین ہملٹن مانز کو ہوابازی کی صنعت میں اصلاحات متعارف کرانے اور اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔

پی آئی اے کنسورشیم اور بورڈ نے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے موقع پر سبکدوش ہونے والے سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات کی خدمات کو بھی سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق ایئر وائس مارشل عامر حیات کے دور میں قومی ایئرلائن نے مشکل ترین حالات اور متعدد چیلنجز کا سامنا کیا۔

ان کے دور کی نمایاں کامیابیوں میں پی آئی اے کے فضائی تحفظ کے معیار میں بہتری، یورپ اور برطانیہ کی جانب سے عائد پابندیوں کا خاتمہ اور ادارے کو نجکاری کے لیے تیار کرنا شامل ہیں۔

چیئرمین پی آئی اے نے نئے سی ای او ایڈرین ہملٹن مانز کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنے وسیع پیشہ ورانہ تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قومی ایئرلائن کی خدمات کے معیار میں مزید بہتری لائیں گے۔

چیئرمین پی آئی اے کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لا کر پی آئی اے کو دنیا کی صف اول کی ایئرلائنز میں شامل کرنے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا