چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو ہائی شینگ نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و عالمی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان و چین کے درمیان تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات نے پاکستان اور چین کے درمیان آزمودہ تزویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
#ISPR Press Release
H.E. Mr Liu Haixing, Minister of the International Department of the Communist Party of China Central Committee (IDCPC), called on Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, Chief of Army Staff and Chief of Defence Forces (COAS & CDF) of Pakistan, at General Headquarters (GHQ), Rawalpindi.
During the meeting, both sides discussed matters of mutual interest, evolving regional and international security dynamics and bilateral relations. They expressed their shared resolve to further strengthen the all-weather strategic cooperative partnership between Pakistan and China.
COAS & CDF highlighted the historic and time-tested bonds between the two countries and emphasised the importance of sustained high-level engagement, stronger institutional linkages and expanded cooperation across areas of mutual interest.
The visiting dignitary appreciated Pakistan’s contributions to regional peace and stability and expressed confidence in further advancing the longstanding strategic partnership between Pakistan and China.
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) November 2, 2026
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی اور آزمودہ تعلقات وقت کی ہر کسوٹی پر پورے اترے ہیں۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے مسلسل روابط برقرار رکھنے اور ادارہ جاتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چینی وزیر لیو ہائی شینگ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیر لیو ہائی شینگ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی خدمات کا اعتراف کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ تزویراتی شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔










