خیبرپختونخوا میں تبادلوں اور تقرریوں کے نام پر اربوں روپے کی مبینہ کرپشن، ثمر ہارون بلور کے اہم انکشافات

پیر 2 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبرپختونخوا کی مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے قریبی ساتھی حادی پتنگ پر سرکاری تقرریوں، تبادلوں اور مختلف کاموں کے عوض اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہر کام کے لیے باقاعدہ نرخ مقرر تھے اور افسران کے تبادلوں کے بدلے کروڑوں روپے وصول کیے جاتے رہے۔ ان کے مطابق حادی پتنگ مبینہ طور پر ملک سے فرار ہو چکے ہیں، جن کی واپسی کے لیے متعلقہ ملک کی حکومت اور انٹرپول سے رابطے کیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور نے خیبرپختونخوا میں سرکاری محکموں کی کارکردگی اور مالی معاملات پر سنگین سوالات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے قریبی ساتھی حادی پتنگ نے سرکاری تقرریوں، تبادلوں اور دیگر امور کے لیے مبینہ طور پر باقاعدہ منڈی قائم کر رکھی تھی۔ ہر کام کی الگ قیمت مقرر تھی اور اسی مبینہ ریٹ لسٹ کے مطابق اربوں روپے وصول کیے گئے۔

ثمر ہارون بلور کے مطابق صوبے میں بعض افسران کے تبادلے صرف 2 ہفتوں کے وقفے سے کیے جاتے رہے اور ہر تبادلے کے عوض کروڑوں روپے وصول کیے گئے۔ انہوں نے اس صورتحال کو خیبرپختونخوا کے ساتھ کھلواڑ قرار دیا۔

گورنر کی مشیر اطلاعات نے کہا کہ اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کے بعد حادی پتنگ ملک سے فرار ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی وطن واپسی کے لیے متعلقہ ملک کی حکومت کے ساتھ قانونی سطح پر رابطے کیے جا رہے ہیں، جبکہ انٹرپول سے بھی رجوع کیا گیا ہے۔

ثمر ہارون بلور کے مطابق ملک سے مبینہ طور پر لوٹی گئی دولت واپس لانے کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

صوبے کی مالی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز (ٹی ایم ایز)، جامعات اور اسپتالوں کے پاس ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے بھی رقم موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نرسنگ اسٹاف اور پروفیسرز کی تنخواہوں کے لیے فنڈز دستیاب نہیں، جبکہ دوسری جانب مختلف سرکاری محکموں میں مالی بے ضابطگیوں کے معاملات سامنے آ رہے ہیں۔

ان کے مطابق صحت اور معدنیات سمیت متعدد محکموں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی ہے اور جس محکمے کے معاملات کی چھان بین کی جاتی ہے، وہاں بے ضابطگیاں سامنے آتی ہیں۔

ثمر ہارون بلور نے بتایا کہ مختلف محکموں کے مشیر اپنے اپنے شعبوں سے متعلق تحقیقات مکمل کر رہے ہیں اور ان کے نتائج عوام کے سامنے رکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جن افراد کی ذمہ داری ثابت ہوگی، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ملکی سلامتی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستانی آبادی کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کارروائی کا جواب 10 گنا شدت سے دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا