دنیا کے 75 نمایاں فزیوتھراپسٹس میں پاکستانی ماہر کا انتخاب، فرقان احمد صدیقی نے کامیابی والدہ کے نام کردی

منگل 3 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کی فیکلٹی آف ری ہیبلیٹیشن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈین اور کالج آف فزیکل تھراپی اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے پرنسپل فرقان احمد صدیقی نے کہا ہے کہ دنیا کے 75 نمایاں فزیوتھراپسٹس میں کسی پاکستانی کا نام شامل ہونا ان کے لیے ہی نہیں بلکہ پاکستان اور ملک میں فزیوتھراپی کے شعبے کے لیے بھی ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے اپنی اس کامیابی کو والدہ کے نام کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ جس مقام پر ہیں، اس میں ان کے والدین کی دعاؤں کا بنیادی کردار ہے۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فرقان احمد صدیقی نے کہا کہ دنیا کے 75 نمایاں فزیوتھراپسٹس میں ان کا نام آنا ان کی پیشہ ورانہ زندگی کا ایک اہم اعزاز ہے۔ ان کے مطابق یہ کامیابی ان کے لیے خوشی اور فخر کا باعث ہے، کیونکہ اس کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کے فزیوتھراپی کے شعبے کو بھی نمائندگی ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فزیوتھراپی کے بارے میں آگاہی کا عمل ابھی جاری ہے، تاہم لوگوں میں اس شعبے کی اہمیت سے متعلق شعور بڑھ رہا ہے اور ملک میں فزیوتھراپی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

فرقان احمد صدیقی نے بتایا کہ وہ اس وقت فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد میں فیکلٹی آف ری ہیبلیٹیشن اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈین اور کالج آف فزیکل تھراپی اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے پرنسپل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ادارے میں ابتدائی طور پر ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی (ڈی پی ٹی) پروگرام شروع کیا گیا، جس کے بعد ماسٹرز اور پھر پی ایچ ڈی پروگرام متعارف کرائے گئے۔

ان کے مطابق ادارے میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے تحت 6 مختلف شعبوں میں بیچلر ڈگری پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں، جن میں میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی، میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی، ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹیٹکس، ڈینٹل ٹیکنالوجی، سرجیکل ٹیکنالوجی اور آپٹومیٹری شامل ہیں۔

انہوں نے ادارے کی بین الاقوامی ایکریڈیٹیشن کا ذکر کرتے ہوئے اسے بھی ایک اہم کامیابی قرار دیا۔

فرقان احمد صدیقی نے کہا کہ جب انہوں نے فزیوتھراپی کالج شروع کیا تو ان کا بنیادی مقصد ایسے اہل اور تربیت یافتہ ہیلتھ پروفیشنلز تیار کرنا تھا جو عملی زندگی میں مؤثر انداز میں خدمات انجام دے سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ ادارے میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ طلبہ کی شخصیت سازی، نظم و ضبط اور غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

ان کے مطابق طلبہ کے لیے اسپورٹس ویک، اسٹوڈنٹ ویک اور مختلف اہم دنوں کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی جاتی ہیں، تاکہ وہ اپنے شعبے کی اہمیت کو بہتر انداز میں سمجھ سکیں اور معاشرے میں اس کے بارے میں آگاہی پیدا کر سکیں۔ مزید ان کا کیا کہنا تھا جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا