صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے دورۂ ٹھٹھہ کے دوران شہر کی سڑکوں کی خستہ حالی ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو جس کے بارے میں مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ ٹھٹھہ شہر کے مرکزی بازار کی ہے، وہاں کی سڑکوں کی انتہائی خراب حالت دکھا رہی ہے۔ جگہ جگہ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور بنیادی انفراسٹرکچر کی خستہ حالی شہر کی ترقی کے دعوؤں پر سوالیہ نشان ہیں۔
صدر آصف زرداری ٹھٹھہ پہنچے ہیں، مقامی دوستوں سے پتہ کیا تو پتہ چلا یہ ٹھٹھہ شہر کی ویڈیو ہے اور غالباً مرکزی بازار ہے۔ سڑکوں کی حالت دیکھیں، استغفار، 18 سال حکمرانی کے بعد یہ حال ہے۔ ایمرجنسی تو یہاں لگانی چاہیے تھی pic.twitter.com/u2ZTuvZw8p
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) November 2, 2026
ناقدین کا کہنا ہے کہ تقریباً 18 سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکمرانی کے باوجود اگر ٹھٹھہ کے مرکزی بازار کی سڑکیں بھی اس قدر تباہ حال ہیں تو پھر ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے دعوؤں کی حقیقت کیا ہے؟ شہریوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کے بجائے اگر ترقی کے دعوے ہی کیے جاتے رہیں تو عوام کو ریلیف کیسے ملے گا؟ ٹھٹھہ کی یہ صورتِ حال فوری حکومتی توجہ اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی متقاضی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا ہے کہ ایمرجنسی تو ٹھٹھہ میں نافذ ہونی چاہیے، جہاں شہری روزانہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔
حبہ فواد نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پھر نئے صوبے اور انتظامی یونٹس بھی نہیں بننے دیتے، عوام سے ووٹ لیا ہے تو کم از کم بنیادی سہولیات فراہم کرنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔ اقتدار کے ساتھ جوابدہی بھی آتی ہے۔ عوام کو صرف وعدے نہیں، عملی کام چاہیے۔
پھر نئے صوبے اور انتظامی یونٹس بھی نہیں بننے دیتے! عوام سے ووٹ لیا ہے تو کم از کم بنیادی سہولیات فراہم کرنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔ اقتدار کے ساتھ جوابدہی بھی آتی ہے۔ عوام کو صرف وعدے نہیں، عملی کام چاہیے! https://t.co/GN3GSo3XAc
— Hiba Fawad (@HibaFawadPk) November 3, 2026
ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ یہ قصبے اور شہر زمانۂ قدیم سے آباد ہیں اور آج بھی ویسے ہی ہیں جیسے پہلے تھے۔ نہ کچھ بدلا ہے، نہ کچھ بدل رہا ہے اور نہ ہی مستقبل میں کچھ بدلنے کی امید نظر آتی ہے۔
Nothing has changed.
These town and cities were pre-historical, and they still stay the same.
Nothing changes, and nothing will. https://t.co/b56sQ2PdQx
— Kyzer Galal (@drque71) November 2, 2026










