پنجاب میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کی بھرپور پذیرائی، 17 لاکھ سے زائد افراد کی پورٹل پر انٹری

منگل 3 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت کے اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 1 لاکھ 28 ہزار 718 گھروں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے، جبکہ 62 ہزار 600 گھر تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ پروگرام کو عوام میں بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے اور عالمی ادارے بھی اس منصوبے کی کامیابی کے معترف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ منصوبہ دنیا کے 150 سے زیادہ پراجیکٹس میں نمایاں، مریم نواز نے ایوارڈ وصول کرلیا

اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزے کے دوران اجلاس کو بتایا گیا کہ اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر اب تک 17 لاکھ سے زائد افراد اپنی انٹری کرا چکے ہیں، جبکہ اسکیم کے تحت 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔

بریفنگ کے مطابق 1 لاکھ 71 ہزار 597 افراد کو قرضے کی دوسری قسط بھی جاری کی جاچکی ہے، اسکیم کے تحت قرضوں کی اقساط کی وصولی کا تناسب 97.6 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جبکہ مجموعی طور پر 22 ارب 29 کروڑ روپے کی قرضوں کی اقساط وصول کی جاچکی ہیں۔

اجلاس میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت نئی درخواستیں طلب کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس کو اپنی چھت، محفوظ چھت اسکیم میں پیش رفت کی بابت بتایا گیا کہ اس اسکیم کے تحت درخواستیں وصول کرنے کا عمل مکمل ہوچکا ہے، جبکہ 3 ہزار 55 درخواست دہندگان کو مجموعی طور پر ایک ارب 21 کروڑ 60 لاکھ روپے کے قرضے فراہم کیے جاچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: اپنا گھر اپنی چھت اسکیم: کیا غیر شادی شدہ افراد بھی قرض لے سکتے ہیں؟

اپنی چھت، محفوظ چھت پروگرام کے تحت 532 گھروں کی تعمیر اور توسیع کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متعلقہ حکام کو اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم کے مقررہ اہداف مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے منصوبے پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پروگرام کے ثمرات زیادہ سے زیادہ مستحق افراد تک پہنچانے اور تعمیراتی اہداف کی تکمیل پر بھی زور دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

صدر آزاد کشمیر سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے وفد کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے اسکواڈز کا اعلان، 22 نومبر کو بڑا مقابلہ

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

جھڈو کے 208 سرکاری اسکولوں میں صرف 270 اساتذہ: خستہ حال جھونپڑوں میں پڑھائی، والدین کا بااختیار انتظامی یونٹ کا مطالبہ

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا