وزیراعلیٰ مریم نواز کا وفاقی وزیر سالک حسین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان

منگل 3 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کو پنجاب حکومت پر کرپشن کے الزامات عائد کرنے پر ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اٹک میں طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماضی کی حکومتوں کا رونا دھونے یا الزام تراشی کے بجائے عوام کے مسائل کے عملی حل پر یقین رکھتی ہیں۔

تقریب کے دوران جذباتی اور پراثر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا ’میں یہاں آپ کے مسائل حل کرنے آئی ہوں۔ آپ نے کبھی میرے منہ سے یہ نہیں سنا ہوگا کہ پچھلے یہ کر گئے یا اس سے پچھلے وہ کر گئے، اس لیے میں کچھ نہیں کر سکتی۔‘

وزیراعلیٰ نے سیاسی تحرک اور اشتعال انگیزی کے باوجود تعلیم پر توجہ مرکوز رکھنے پر نوجوانوں اور بچوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی طور پر بھڑکانے کی کوششوں کے باوجود بچوں نے تعلیم کا راستہ نہیں چھوڑا، جس پر وہ ان کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔

اپنے خلاف ہونے والے آن لائن اور سیاسی پراپیگنڈے پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا ’محبت کرو تو ایسے کرو اور دل کا رشتہ جوڑو تو ایسے جوڑو کہ لوگ کہیں یہ سب کچھ مینیجڈ (Managed) ہے، اور کام کرو تو ایسے کرو کہ جب اس کی ویڈیوز لگاؤ تو لوگ کہیں یہ تو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سے بنائی گئی ہیں۔‘

انہوں نے بچوں سے لگاؤ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جب بچے ان کے پاس آکر گلے لگ کر روتے ہیں اور وجہ دریافت کرنے پر کہتے ہیں کہ وہ صرف ملاقات کی خوشی میں رو رہے ہیں، تو یہ ان کے لیے انتہائی جذباتی لمحہ ہوتا ہے۔

چوہدری سالک حسین کو ہرجانے کے نوٹس کا اعلان

پنجاب حکومت پر کرپشن کے الزامات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے الزامات کو تمام تر لغو اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا ’پنجاب میں کرپشن کے الزامات نہیں سنوں گی۔ چوہدری سالک کو ہرجانے کا نوٹس بھجواؤں گی۔ اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں، ورنہ میں انہیں عدالت میں لے کر جاؤں گی۔ اگر یہ حکومت اتنی ہی کرپٹ ہے تو وہ اس کا حصہ بن کر وزیر کیوں بیٹھے ہوئے ہیں؟‘

انہوں نے گجرات کی سابقہ حکومت اور گجرات شہر کی ابتر صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اصل تکلیف کرپشن کی نہیں بلکہ ان کی مرضی کا ڈپٹی کمشنر (DC) نہ لگائے جانے کی ہے۔

خطاب کے اختتام پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ محض لیپ ٹاپس اور اسکالرشپس تقسیم کرنے نہیں آئیں، بلکہ ایک ماں کی حیثیت سے بچوں کی کامیابیوں کا ان کے ساتھ مل کر جشن منانے آئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک بھارت ورلڈ کپ میچ کے ٹکٹوں کی ریکارڈ توڑ مانگ، 84 لاکھ درخواستیں موصول

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

پاکستان اور جاپان کے تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات: حکومتِ جاپان کا سابق پاکستانی سفیر فرخ اختر عامل کے لیے اعلیٰ ترین سول اعزاز کا اعلان

سری لنکن وفد کا دورہ پاکستان، مشترکہ آثار قدیمہ کی تحقیق پر تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا