پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، 4 نومبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان

منگل 3 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 369 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 395 روپے 20 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ بحران کے باعث حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کیا جاتا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp