اب فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنی مرضی کا مواد دیکھیں، میٹا کمپنی کا نیا اعلان

جمعہ 30 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے استعمال میں کافی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میٹا کی جانب سے فیس بک اور انسٹاگرام میں اس حوالے سے صارفین کو زیادہ اختیار فراہم کیے جا رہے ہیں ۔
میٹا کمپنی اے آئی ٹیکنالوجی کو صارفین کی دلچسپی کے مواد کو فیڈ پر دکھانے کے لیے استعمال کرتی ہے ۔اس مقصد کے لیے یہ ٹیکنالوجی صارف کی جانب سے لائیک، شیئر یا کمنٹ کی جانے والی پوسٹس کو مدنظر رکھتی ہے۔
لیکن اب میٹا کی جانب اعلان کیا گیا ہے کہ اس کی سوشل میڈیا ایپس میں اے آئی کے استعمال کے تجربے کو زیادہ شفاف بنایا جائے گا اور اگر صارف کو کچھ غلطی محسوس ہو تو اسے تبدیلی کا اختیار حاصل ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے 22 سسٹم کارڈز کو جاری کیا جا رہا ہے جن میں بتایا گیا ہے کہ میٹا کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی کو کیسے استعمال کرکے انسٹاگرام اور فیس بک فیڈز پر مواد دکھا سکتے ہیں
میٹا کی جانب سے ان تفصیلات کو زیادہ قابل رسائی بنانے کے لیے انہیں Why am I seeing this فیچر تک توسیع دی جا رہی ہے۔
میٹا کی جانب سے صارف کو اپنی مرضی کے مواد پر مبنی پوسٹس زیادہ دکھانے کے لیے فیس بک اور انسٹاگرام پر نئے آپشنز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ جن کے زریعے انسٹاگرام پر صارف یہ بتا سکے گا کہ کس طرح کے مخصوص مواد کو زیادہ دیکھنے کا خواہشمند ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ طاقتور ٹیکنالوجیز جیسے جنریٹیو اے آئی میں پیشرفت سے لوگ نئے مواقعوں کے حوالے سے پرجوش ہیں جبکہ ممکنہ خطرات ان کو تشویش زدہ کر رہے ہیں، مگر ہمارا ماننا ہے کہ ان خدشات کی روک تھام شفافیت سے ممکن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp