سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا کتنے لاکھ کا ہوگیا؟

جمعرات 5 نومبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 9 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 9 ہزار 600 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 8 ہزار 230 روپے اضافے کے بعد  3 لاکھ 73 ہزار 487  روپے کا ہو گیاہے۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا  96 ڈالر اضافے کے بعد  4 ہزار 131  ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp