قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ: سوشل میڈیا پر سویڈش برانڈز کے بائیکاٹ کی مہم شروع

اتوار 2 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بدھ کو سٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر ایک شخص کی جانب سے قران کے نسخے کو نذر آتش کیا گیا۔ قرآن جلانے کے واقعے میں ایک عراقی نژاد شحص ملوث ہے جس نے اس مظاہرے کے لیے عدالت سے باقاعدہ اجازت لی تھی۔

سویڈن میں قرآن پاک  کی بےحرمتی  پر دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ مراکش ، ایران ،عراق اور اردن سمیت متعدد ممالک میں شدید احتجاج ہوا۔ مظاہرین نے سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سویڈن میں ہونے والے دلخراش واقعہ پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں گھناؤنے فعل کیخلاف اسلامی ممالک اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان نے بھی شدید احتجاج  کیا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اظہار رائے اور احتجاج کی آزادی کے لبادے میں امتیازی سلوک، نفرت اور تشدد کے لیے مشتعل کرنے والے عمل کو  جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔  دفتر خارجہ  نے عالمی  برادری  سے اسلامو فوبیا اور مسلم مخالف نفرت کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لیے قابل اعتماد اور ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

قرآن پاک کی بے حرمتی پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سویڈن کے برانڈز کے بائیکاٹ کا ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے۔

ڈاکٹر فرحان کے ورک نے اپنے ٹوئیٹ میں سویڈن کے پاکستان میں استعمال ہونے والے برانڈز پر مشتمل ایک گرافگ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم پاکستانی معاشی طور پر اتنے مضبوط تو نہیں لیکن کم از کم ان برانڈز کا بائیکاٹ کرکے اپنی غیرت مندی کا ثبوت تو دے سکتے ہیں۔ اس گرافک میں چند مشہور سویڈن
کے برینڈز درج ہیں جو پاکستان میں استعمال ہوتے ہیں۔ اس کو ہر جگہ وائرل کریں۔

ایک اور ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ میرا نام حبیب الرحمان ہے اور میں سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے سویڈن کے تمام برانڈز کے بائیکاٹ کا اعلان کرتا ہوں۔

خواجہ یاسین عثمانی نے لکھا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی گئی ردعمل میں ہم اتنا تو کر سکتے ہیں، تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے کہ آپ جہاں جہاں ہیں پاکستان سمیت دنیا بھر میں سویڈن کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ