قرآن مجید کی بے حرمتی: جکارتہ میں عوام کا تلاوت کرتے ہوئے احتجاج

پیر 3 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ دنوں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمانوں نے مختلف طریقوں سے احتجاج کیا۔ اس کے علاوہ قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

اس واقعے کے بعد دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، بی بی سی کے مطابق مراکش اور اردن نے احتجاجاً اسٹاک ہوم سے اپنے سفیر واپس بلا لیے ہیں جبکہ جمعرات کے روزعراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع سویڈن کے سفارتخانے کے کمپاؤنڈ میں مشتعل مظاہرین بھی داخل ہوئے۔

جہاں دنیا بھر کی مسلم کمیونٹی سویڈن کے سفارت خانوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کررہی ہے وہیں سوشل ٹائم لائنز پر بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی جاررہی ہے۔ ایسے ہی ایک انوکھےاحتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین مختلف شاہراہوں پر ہاتھ میں قرآن پاک لیے بیٹھے ہیں اور تلاوت کر رہے ہیں۔

فوج میڈیا کے اکاؤنٹ نے ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا جکارتہ میں احتجاجی مظاہرے، سویڈن میں قرآن جلانے کے واقعے پر انڈونیشین مسلمانوں نے غم و غصے کا اظہار کیا، مظاہرین کے بڑے اجتماع جکارتہ کی سڑکوں پر نکل آئے، جس میں سفید جھنڈے آویزاں تھے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل ترکی نے سویڈن میں احتجاجی مظاہرے کے دوران مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کے نسخے کو نذرآتش کرنے کے واقعے پر سخت تنقید کی ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں درجنوں مظاہرین کو بغداد میں موجود سویڈن کے سفارت خانے کے کمپاؤنڈ میں گھومتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp