گلگت بلتستان: پی ٹی آئی کے راجہ اعظم وزارت اعلٰی کے لیے نامزد

بدھ 5 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گلگت بلتستان کی وزارت اعلٰی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے راجہ اعظم کو امیدوار نامزد کر دیا جبکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے راجہ اعظم کی نامزدگی کی منظوری بھی دے دی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق تحریک انصاف کو گلگت بلتستان کونسل میں فیصلہ کن اکثریت حاصل ہے، واضح عددی اکثریت کی بنیاد پر راجہ اعظم ہی وزیر اعلٰی گلگت بلتستان منتخب ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق گلگت بلتستان میں عوامی مینڈیٹ پر ڈالے جانے والے ڈاکے اور تحریک انصاف کی منتخب حکومت کو غیرمستحکم کرنے کی سازش سے نمٹنے کے لیے پارٹی نے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے یکجا اور متحد ہوکرعوامی مینڈیٹ پر کیے جانے والا حملے کو ناکام بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز چیف کورٹ گلگت بلتستان نے جعلی ڈگری کیس میں سابق وزیر اعلٰی خالد خورشید کو نااہل قرار دیے دیا تھا، جس کے باعث وزارت اعلٰی کی کرسی خالی ہوگئی جس کے بعد نئے وزیر اعلٰی کے لیے امیدوار سامنے آنا شروع ہو گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp