وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نااہل قرار دے دیے گئے

منگل 4 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو چیف کورٹ گلگت بلتستان نے نااہل قرار دے دیا۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے خلاف جعلی ڈگری کا کیس رکن جی بی اسمبلی غلام شہزاد آغا نے دائر  کر رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کون ہیں؟

چیف کورٹ گلگت بلتستان کے 3 رکنی بینچ نے جعلی ڈگری کے مقدمہ کی سماعت کی اور فریقین کے وکلا کے دلائل سن کر مقدمہ کا فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ آج صبح وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے خلاف تحریک عدم اعتماد  بھی جمع کرائی گئی تھی۔

تحریک عدم اعتماد گگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رکن غلام محمد نے جمع کرائی تھی۔

تحریک عدم اعتماد گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے 2018 کے حکم کے آرٹیکل 40 اور 2017 کے رولز آف پروسیجر اینڈ کنڈیکٹ کے رول 21 کے تحت جمع کرائی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار