تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کا سافٹ وئیر عارف علوی کے بیٹے نے بنایا تھا، فیاض چوہان

بدھ 5 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ترجمان استحکام پاکستان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تباہی کی بنیاد 2011ء میں حامد خان اور اُن کے گینگ نے انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے ڈالی۔ الیکشن کا سافٹ وئیر صدر عارف علوی کے بیٹے کی کمپنی نے بنایا تھا۔ پارٹی کے بدنام زمانہ اور دھاندلی زدہ الیکشن کے ذمہ دار پارٹی چئیرمین،عارف علوی، حامد خان اور رؤف حسن کا گینگ تھا۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان نے رہنما استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین اور علیم خان پر حامد خان ایڈووکیٹ کے الزامات پر اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ 2011ء میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن تاریخ کے سب سے زیادہ دھاندلی زدہ الیکشن تھے، پی ٹی آئی کی تباہی کی بنیاد 2011ء میں حامد خان اور اُن کے گینگ نے انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے ڈالی۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پی ٹی آئی چئیرمین کی سرپرستی میں یہ دھاندلی زدہ الیکشن کروائے گئے۔ اُس دھاندلی زدہ الیکشن کا مقصد مرکز سے لے کر یوسیز لیول تک اپنی مرضی کے عہدیداران بنانا تھا۔ پارٹی الیکشن کے نام پر اوورسیز پاکستانیوں سے کروڑوں روپے لیے گئے، اوورسیز پاکستانیوں کا کروڑوں روپیہ پارٹی الیکشن کے نام پر کرپشن کے نذر کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں زبان زدِ عام تھا کہ الیکشن کا سافٹ وئیر صدر عارف علوی کے بیٹے کی کمپنی نے بنایا تھا۔ پارٹی کے بدنام زمانہ اور دھاندلی زدہ الیکشن کے ذمہ دار پارٹی چئیرمین،عارف علوی، حامد خان اور رؤف حسن کا گینگ تھا، بدنامِ زمانہ انٹرا پارٹی الیکشن کی ذمہ داری حامد خان اپنے منہ سے تسلیم کر رہے ہیں۔

ترجمان استحکام پاکستان پارٹی کے مطابق حامد خان روزِاول سے جہانگیر ترین کی پارٹی (پی ٹی آئی) کے لیے مالی اور سیاسی قربانیوں کی وجہ سے ذاتی بغض اور کینہ رکھتے تھے۔ حامد خان پی ٹی آئی کے عام کارکنان اور سیاسی رہنماؤں میں قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھے جاتے تھے، حامد خان جہانگیر ترین اور علیم خان پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش مت کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے