جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر خان ترین نے خودکشی کر لی

جمعرات 6 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

استحکامِ پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین کے بھائی اور پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطان کے مالک عالمگیر ترین نے خودکشی کر لی۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کی۔

عالمگیر ترین کے خااندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی ماری ہے، جہانگیر ترین کو بھائی کی خودکشی کی خبر پارٹی اجلاس کے دوران ملی۔

پولیس کے مطابق عالمگیر ترین لاہور میں واقع اپنے گھر میں مقیم تھے۔ خودکشی کی اطلاع ملنے پر پولیس عالمگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچ گئی۔

پولیس حکام  کے مطابق عالمگیر ترین نے خودکشی سے قبل ایک تحریر بھی چھوڑی ہے جس میں انہوں نے اپنی بیماری کا ذکر کیا ہے۔

اہل خانہ سمیت استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے بھی عالمگیر ترین خان کی خودکشی کی تصدیق کی گئی ہے۔

ملتان سلطانز کے سی ای او حیدر اظہر نے بھی عالمگیر ترین کی وفات کی تصدیق کردی۔

عالمگیر ترین لاہور کے علاقے گلبرگ میں صدیق ٹریڈ سینٹر کے قریب اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے۔ ان کی عمر 63 سال تھی۔ وہ غیر شادی شدہ تھے اور اپارٹمنٹ میں تنہا رہتے تھے، ان کی عمر 63 سال تھی، ان کی منگنی ہوئی تھی اور وہ دسمبر میں شادی کرنے جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ عالمگیر ترین معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر تھے،عالمگیر خان ترین نے جنوبی پنجاب میں ایک سرکردہ بزنس مین کے طور پر اپنا نام کمایا۔

وہ شمیم اینڈ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر تھے، جو جنوبی پنجاب کے لیے پیپسی کو کی آفیشل بوٹلر اور فرنچائز ہے۔ عالمگیر ترین ملک کا سب سے بڑے پانی صاف کرنے کا پلانٹس بھی چلارہے تھے۔

عالمگیر ترین خان نے برکلے کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے بیچلر کیا اور بعد میں معروف ییل یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری مکمل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے