بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل، پارٹی پوزیشن واضح ہوگئی

جمعہ 7 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل ہو گیا، آزاد امیدواروں نے 13 نشستیں جیت لی ہیں جبکہ حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) 6 سیٹیں حاصل کر سکی۔

بلوچستان کے 35 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پانچویں اور آخری مرحلے میں ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن ہوئے۔

حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی چئیرمین شپ کی 6 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،پیپلز پارٹی 5 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور جمعیت علماء اسلام 4 سیٹیں حاصل کر کے تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

آزاد امیدواروں کے حصے میں 13 نشستیں آئی ہیں، بلوچستان نیشنل پارٹی نے 2 اور پاکستان تحریک انصاف نے بھی 2 نشستیں حاصل کیں۔

جبکہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی نے ایک، ایک نشست حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: بلدیاتی انتخابات کے فائنل راؤنڈ میں پی ٹی آئی وائٹ واش، باپ ٹاپ پر

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp