وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے خصوصی امدادی کھیپ روانہ کر دی، سامان میں خیمے اور کمبل شامل ہیں۔
سامان بھجوانے کے موقع پر وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر،چیئرمین این ڈی ایم اے اور شام کے سفیر بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ سامان اسلام آباد ائیر پورٹ سے خصوصی چارٹرڈ طیارے کے ذریعے دمشق بھیجا گیا۔
شام میں تعینات پاکستانی سفیر شاہد علوی سامان وصول کریں گے، مزید امدادی سامان براستہ سڑک شام اور ترکیہ کے لئے جلد روانہ کیا جائے گا ۔













