پی ٹی آئی نے حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کی حمایت کر دی

جمعہ 7 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ہونے والے معاہدے کی حمایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) مجموعی مقاصد اور ملک کی بہتری کے لیے کلیدی پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کے وفد سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ’ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی۔ آئی ایم ایف کے وفد اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کے کنٹری چیف نیتھن پورٹر نے واشنگٹن سے آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جب کہ ریذیڈنٹ نمائندہ ایستھر پیریز ملاقات میں باضابطہ طور پر موجود تھے۔

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )کی ٹیم میں چیئرمین عمران خان، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، شوکت ترین، عمر ایوب خان، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، شبلی فراز، تیمور جھگڑا اور مزمل اسلم شامل تھے۔ اس دوران سابق وزیر خزانہ شوکت ترین باضابطہ ملاقات میں موجود نہیں تھے تاہم انہوں نے آن لائن ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات میں شمولیت اختیار کی اور ’آئی ایم ایف‘ کے وفد کو بریفنگ دی۔

پی ٹی آئی کی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ’ ملاقات میں عالمی مالیاتی فنڈ اور حکومت پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے جو آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کے 3 بلین امریکی ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے لیے طے کیا ہے، کے بارے تفصیلی بات چیت ہوئی اور اس تناظر میں پاکستان تحریک انصاف مجموعی مقاصد اور کلیدی پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) اس سال کے موسم خزاں میں ہونے والے عام انتخابات سے پہلے اور نئی حکومت کے قیام تک بیرونی مالیاتی اور ٹھوس پالیسیوں کو جاری رکھنے اور میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے معاہدے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کم آمدنی والے طبقات کو مہنگائی سے بچانے کے لیے تمام کوششوں کی بھی حمایت کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی استحکام اور قانون کی حکمرانی کو بھی پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے لازمی سمجھتی ہے۔ آئین کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور بروقت انتخابات کے بعد عوام کی طرف سے منتخب کی گئی نئی حکومت اصلاحات کا آغاز کرے گی اور اقتصادی تبدیلی اور جامع ترقی کے لیے اداروں کے ساتھ کثیرالجہتی اور طویل المدتی بنیادوں پر مصروف عمل ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟