پشاور: جرگے میں فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق

جمعہ 7 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور کے علاقے دیر کالونی رنگ روڈ پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق تھانہ رحمان بابا کی حدود غفورآباد ہزارخوانی میں فریق اول اخترعلی اور فریق دوم وحید کے مابین پلاٹ کے تنازع پر جرگہ کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 3 سگے بھائی شکیل خان، رفاقت خان، نثار خان اورچوتھے بھائی وحید خان ساکنان ہزار خوانی گولی لگنے سے جاں بحق جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

جائے وقوع سے ملنے والے گولیوں کے خول

جاں بحق ہونے والے افراد میں 3 سگے بھائی شامل ہیں، جب کہ چوتھا شخص تحریک انصاف کا ناظم ہزارخوانی ملک وحید ہے۔

 اطلاعات کے مطابق جرگے کے دوران معمولی تلخ کلامی ہوئی جو بعد میں بڑے تصادم کی شکل اختیار کر گئی۔ اس دوران  مخالفین نے فائرنگ شروع کردی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدرمحمد علی مقامی پولیس کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ بعدازاں پولیس کی نگرانی میں نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جائے وقوع سے اہم شواہد اکٹھا کرلیے ہیں، جس کے بعد فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ مارنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان جیل میں کیسے رہ رہے ہیں؟ میڈیا کو اڈیالہ جیل لیجا کر دکھانے کا فیصلہ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کنگ سلمان ایئربیس پر نئی سہولتوں کا افتتاح کردیا

’عمران خان اور بشریٰ بی بی کو غیر انسانی کارروائیوں کا سامنا ہے‘

چینی کمپنی پاکستان میں سولر پینل فیکٹری لگانے کے لیے تیار؟

غیر ملکی ڈاکٹروں کے لیے کینیڈا میں نیا امیگریشن پروگرام متعارف

ویڈیو

عوام کی آواز: آج کے معاشرے میں ہمارے کیا حقوق ہیں؟

لاہور کا نیلا گنبد تجاوزات کے نرغے سے آزاد، عظمت رفتہ کی بازیابی کے امکانات روشن

عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفٹ کرنے کی تیاری، نئی منزل کونسی ہوگی؟

کالم / تجزیہ

سیٹھ ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل

جج آصف کا بیٹا بھی جج بنے گا؟