ہیری! شادی مبارک ہو: ’جیسا کرو گے ویسا بھرو گے‘

ہفتہ 8 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹر حارث رؤف شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی حارث رؤف کی شادی میں شرکت نہ کر سکے کیونکہ وہ کراچی میں سری لنکا کے دورے کے لیے تربیتی کیمپ میں مصروف تھے۔ اور خراب موسم کی وجہ سے پی سی بی نے کھلاڑیوں کو اسلام آباد روانہ ہونے کی اجازت نہ دی۔

 کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہی حارث رؤف کو شادی کی مبارکباد دے دی۔ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ ٹوئٹر‘ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ کہتے نظر آتے ہیں: ہیری! شادی مبارک ہو۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور پھر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ کسی نے حارث کو شادی کی مبارک دی تو کسی نے ورلڈ کپ جیت کر ایسی ہی ویڈیو بنانے کی فرمائش کر ڈالی۔

عائشہ افضل نامی صارف لکھتی ہیں کہ میں اس دن کا انتظار کر رہی ہوں جب شاہین شاہ آفریدی اسی طرح کی ویڈیو بناتے ہوئے کہیں گے ’ ورلڈ کپ 2023 کی جیت مبارک ہو پاکستانیو‘۔

ایک صارف نے لکھا ہیری! آپ کے ساتھ بہت اچھا ہوا، کیونکہ آپ نے شاہین شاہ آفریدی کے نکاح میں شرکت نہیں کی تھی اور ویڈیو کے ذریعے مبارکباد دی تھی۔ ’جیسا کرو گے ویسا بھرو گے‘۔

کرکٹ کے لیے پُرجوش عالم نامی صارف حارث رؤف کے لیے بنائی گئی مبارکباد ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ وہ سب تو ٹھیک ہے لیکن اس بار ایشیا کپ اور ورلڈ کپ ضرور جیت لینا۔

ایک صارف نے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو ویڈیو پر مبارکباد دینے کی بجائے حارث رؤف کی شادی میں شریک ہونا چاہیے تھا۔

واضح رہے پاکستانی کرکٹ ٹیم کل براستہ دبئی کولمبو روانہ ہو گی اور کھلاڑی آج شاہد آفریدی کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کریں گے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیا کے شہریوں کی یوکرین میں فوجی بھرتی بند کرنے پر روس کا اتفاق

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد استحکام، انڈیکس میں 837 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کے فضائی حملوں میں کابل کے اسپتال کو نشانہ بنائے جانے کے دعوؤں کی پاکستان کی جانب سے تردید

پنجاب میں ایگری انٹرن پروگرام کے مثبت اثرات، گندم کی پیداوار میں اضافہ

انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا