پاکستانی قوم دنیا بھر میں توہین رسالت ، اہانت قرآن اور مسجد کی بے حرمتی پر شدید احتجاج کرتی ہے، مگر اسی پاکستان میں ملک کی سب سے بڑی مسجد کی بے حرمتی ہوتی ہے، اس پر خاموش رہتی ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ ہم خود اپنی مساجد کی بے حرمتی کر رہے ہوتے ہیں چاہے وہ مسجد وزیر خان ہو، بادشاہی مسجد یا پھر فیصل مسجد، ان مساجد کی مسلسل بے حرمتی کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔
فیصل مسجد میں موجود تالاب جس کے باہر واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ تالاب میں گندگی پھینکنا یا تالاب کے اندر جانا منع ہے مگر اس کے باوجود لوگ وہاں گند پھینک رہے ہیں اور نہا رہے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ لوگ مسجد کی اس بے حرمتی پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
Situation pic.twitter.com/sbhml0NEMi
— Islamabad Updates (@IslamabadViews) July 8, 2023
محمد عمر شبلی نامی ٹوئٹر صارف نے اپنے ٹوئٹ میں فیصل مسجد کی اس بے حرمتی پر کہا کہ یہ ویڈیو انتظامیہ کی نا اہلی کا ثبوت پیش کر رہی ہے، ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجد کا تقدس برے طریقے سے پامال ہو رہا ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے یہ کوئی پکنک سپاٹ ہو۔
دو چیزیں – عوام میں شعور اجاگر کرنا اور دوسرا کے انتظامیہ کی غیر موجودگی اور ناقص کارکردگی – مسجد کا تخلص برے طریقے سے پامال ہو رہا ہے – اب یہ صرف ایک پکنک سپاٹ کا منظر نامہ پیش کر رہی ہے –
— Muhammed Umar Shibli (@UmarShibi) July 8, 2023
ایک دوسرے صارف طاہر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نہ صرف اس تالاب کو صاف ہونا چاہیے بلکہ ذمہ داران کو سزا بھی ملنی چاہیے تاکہ آئندہ ایسا نہ ہو۔
@Noormengal_ not only it must be cleaned but the responsible person should be punished so that they may not let this happen again…
— Tahir (@Tahir20332417) July 8, 2023
نشاط نامی ٹوئٹر صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں مئی میں فیصل مسجد گئی تھی، لوگ بالکل بھی مسجد کے آداب کا خیال نہیں رکھتے، فیصل مسجد اب مکمل طور پر ایک تفریح گاہ بن چکی ہے، انتظامیہ کو سخت کارروائی کرنی چاہیے۔
I visited in May an seriously people do not respect it as a masjid at all. It’s like a holiday place, the authorities need to crack down 😞
— Nash🌹 (@nashatash) July 8, 2023
محمد حنیف نے لکھا کہ مسجدوں کو سیاحوں کے لیے بند کر دینا چاہیے۔
Masjids should be closed to tourists.Period!
— Muhammad Hanif (@M_Hanif1960) July 8, 2023
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انتظامیہ کیا کر رہی ہے؟
اس پر سینئر صحافی قمر المنور نے فیصل مسجد کے احاطہ میں گندگی کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئی لکھا کہ فیصل مسجد کی آج کی صورتحال کے ذمہ دار کون ہیں؟ ان کا کہنا ہے کہ اسے تفریحی مقام مت بنایا جائے، بھکاریوں کی کثیر تعداد مسجد کے باہر نہیں اندر صحن میں موجود ہے۔
فیصل مسجد کی آج کی صورتحال ہے اس کے ذمہ داد کون ہیں؟
اس کو تفریحی مقام مت بنایا جائے،
بھیکاریوں کی کثیر تعداد مسجد کے باہر نہیں اندر صحن میں موجود ہے۔@ajmaljami @Noormengal_ @Bashirchaudhry @ICT_Police @dcislamabad @CDAthecapital pic.twitter.com/uzztTgq5xO— Qamar Munawar (@Qamarulmunawar1) July 8, 2023
اسلام میں مسجد کو عبادت، تعلیم و تربیت، ثقافت اور تہذیب و تمدن کے اعتبار سے مرکزی مقام حاصل رہا ہے بلکہ مسلمانوں کی تمام سرگرمیوں کا مرکز و منبع مسجد ہی تھی۔ اسلام کی تعلیم کا آغاز مسجد سے ہوا۔ پیغمبر اسلام جناب محمدﷺ نے ہجرت فرمائی تو مدینہ سے باہر مسجد کی بنیاد رکھی جو سب سے پہلی مسجد ہے۔ پھر مدینہ منورہ میں دوسری مسجدنبوی بنائی۔ ان مساجد میں لوگوں کو دینی اور دنیاوی تعلیمات دیں۔