پرویز خٹک آئندہ الیکشن کسی اور پارٹی کیساتھ لڑیں گے: گورنر کے پی

جمعرات 9 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سے متعلق دعویٰ کیا  ہے کہ پرویز خٹک آنے والا الیکشن کسی اور پارٹی کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ  میں ورکرہوں لیکن کچھ لوگ میری سرگرمیاں ماضی کےگورنرکی طرح دیکھتے ہیں، مجھ سے پہلے کوئی بھی گورنر کسی ادارے میں نہیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کو کہتا ہوں آپ کے گورنر 4 برس میں 400 آدمیوں سے بھی نہیں ملے مگر آج لوگ کہتے ہیں کہ عوامی گورنر آیا ہے،میرےپاس پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی بھی آتے ہیں۔

گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی کے استعفے قبول ہوئے تو ہائیکورٹ چلے گئے کہ ہمیں بحال کرو، آج بھی ان سے اپیل ہے کہ ملک کے مسائل کو دیکھ کر فیصلے کرو،  آل پارٹیز کانفرنس جاؤ اور اپنا مؤقف بیان کرو، آپ کو الزامات کی سیاست ختم کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیرجانبدارنہ الیکشن کرائے اور  الیکشن کمیشن حالات کو دیکھ کر الیکشن کا فیصلہ کرے، الیکشن کمیشن کو رائے دیتا ہوں حکم نہیں۔

گورنر نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سے متعلق دعویٰ کیا کہ  پرویز خٹک آنے والا الیکشن کسی اور پارٹی کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس:23 مارچ کی تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ، بچت عوامی ریلیف پر خرچ ہوگی

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے