ناصر خان جان اور لیونارڈو ڈی کیپریو میں مماثلت: ناصر جان سُپر اسٹار ہیں

جمعرات 13 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار ناصر خان جان جو اپنی منفرد ویڈیوز اور بیانات سے خبروں میں اِن رہنے کا ہنر جانتے ہیں۔ اور اپنے منفرد اسٹائل کی وجہ سے اکثر ٹاپ ٹرینڈز میں بھی رہتے ہیں۔

 حال ہی میں انہوں نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹوئیٹر پر ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر میں ایک طرف ناصر خان جان دکھائی دے رہے ہیں جبکہ دوسری جانب مشہور امریکی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو ہیں۔

ناصر جان  نے شیئر کی گئی تصویر میں معروف امریکی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کو اپنا ہمشکل قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اس میں مماثلت تلاش کریں۔

یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر آنے کی دیر تھی کہ ان کے چاہنے والوں اور ناقدین کی جانب سے طنزو مزاح سے بھرپور تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

رابعہ خان نامی صارف نے ناصر خان جان کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک طرف پاکستان کے مشہور اداکار ہیں جبکہ دوسری جانب لیونارڈو ڈی کیپریو ہیں۔

ناصر خان جان سُپر اسٹار ہیں جبکہ دوسرے شخص کو میں نہیں جانتا، ایسا کہنا تھا ناصرجان کے ایک چاہنے والے کا۔

ایک صارف نے تصویر میں مشابہت پر تو کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن ناصر خان جان کی جلد کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ بہت خوبصورت جلد ہے اور ساتھ ہی سوال کیا کہ اس کی دیکھ بھال کے لیے کیا استعمال کرتے ہیں؟

اویس احمد نامی صارف نے طنزاً لکھا کہ زندگی میں بس ایسا اعتماد چاہیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ بہت تیز ہو ایک ہی تصویر دو بار لگا کہ کہہ رہے ہو کہ فرق تلاش کریں۔

ایک صارف  نے ناصر خان جان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ آپ زیادہ خوبصورت ہیں۔

 

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں