گوگل نے مزید 50ممالک میں اے آئی ٹول بارڈ شروع کر دیا

جمعہ 14 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپ کے27 ممالک سمیت 50 مزید ملکوں میں گوگل کی جانب سے جنریٹیو اے آئی ٹول بارڈ متعارف کروادیا گیا ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق گوگل کے سربراہ سندر پچائی نے بتایا کہ گوگل کی جانب سے جنریٹیو اے آئی ٹول بارڈ کے لیے ویٹ لسٹ کو ختم کرکے اسے 180 سے زائد ممالک اور خطوں میں متعارف کرا دیا گیا ہے اور 2 ماہ کی آزمائش کے بعد گوگل کے اے آئی چیٹ بوٹ انگلش، جاپانی اور کورین بولنے یا لکھنے والوں کے لیے دستیاب ہے۔

گوگل کے سربراہ نے بتایا کہ بارڈ اب متعدد پروگرامنگ کوڈز کو سپورٹ کرتا ہے اور پہلے سے زیادہ اسمارٹ ہو چکا ہےاور اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ اے آئی کا رویہ انسانی دلچسپی کے مطابق ہو۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صارفین اس چیٹ بوٹ سے ابھی متعدد موضوعات پر سوالات پوچھ سکتے ہیں اور اپنے سوالات میں ٹیکسٹ کے ساتھ تصاویر بھی شامل کر سکتے ہیں جس سے انہیں زیادہ تفصیلی جواب کے حصول میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایمازون پر ملازمین چرانے کا الزام، وارنر برادرز نے عدالت میں بڑا مقدمہ دائر کردیا

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی، 4 بین الاقوامی ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے

بھارت میں طلبہ تحریک نے سیاسی منظرنامہ بدل دیا، مودی حکومت پہلی بار دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور: برطانوی اخبار

پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری و سرمایہ کاری تعاون کا نیا باب، 40 رکنی امریکی وفد پاکستان پہنچے گا

فیصل آباد میں حیران کن منظر، آگ بجھانے کے ایمرجنسی سسٹم سے شہری ہاتھ منہ دھونے لگے، ویڈیو وائرل

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں