روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس: سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 6 ارب ڈالر سے متجاوز

جمعہ 14 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 6.350 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے جب کہ آر ڈی اے کے ذریعے پاکستان میں مجموعی طور پر 716 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جون 2023 کے اختتام پر سمندرپار پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ ترسیلات زر کا حجم 6.335 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ جون کے مہینے میں سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعہ 127 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2020 کے بعد سے اب تک سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعے پاکستان میں مجموعی طور پر 716 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

سمندرپار پاکستانیوں نے ستمبر 2020 سے لے کر اب تک نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 316 ملین ڈالر، نیا پاکستانی اسلامی سرٹیفکیٹس میں 377 ملین ڈالر اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 78 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ججز کے استعفوں کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، علی محمد خان

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

افغانستان پیار کی زبان نہیں سمجھتا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کریں گے، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے