عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے، جہانگیر ترین

ہفتہ 15 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیٸرمین استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے ہی آئی پی پی وجود میں آئی ہے، موجودہ حالات کے پیش نظر ملکی مفادات پارٹی مفادات سے زیادہ عزیز ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ ابھی زیر تکمیل ہے، اس وقت ملک کو استحکام کی اشد ضرورت ہے، ان حالات میں وفاقی کابینہ سے علیحدگی اختیار کرکے منفی تاثر نہیں دینا چاہتے، عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال وفاقی وزیر اور بدستور وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔

جہانگیر خان ترین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے متحد ہونے کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ آئی ایم ایف ملک میں سیاسی و معاشی استحکام دیکھنا چاہتا ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی سیاسی استحکام پر یقین رکھتی اور ایک ذمہ دار پارٹی ہے۔ حکومت کی مدت مکمل ہونے تک دونوں وزرا وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔ سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات میں سیاسی فیصلے اس وقت کی صورت حال کے مطابق کریں گے۔ پارٹی سیاست کا محور و مرکز ملک میں سیاسی و معاشی استحکام لانا ہے۔ آئی پی پی کا وجود پاکستان کی سلامتی کے ساتھ جڑا ہے۔ ملکی سلامتی اور استحکام سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔ پہلی ترجیح مستحکم پاکستان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے