راولپنڈی: بڑی مقدار میں ڈینگی لاروا برآمد ہونے کے بعد متعدد عمارات سیل

اتوار 16 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں بڑی مقدار میں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے ارد گرد کے علاقوں میں متعدد عمارات اور دکانوں کو سیل کر دیا، اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چکلالہ اسکیم 3 میں بڑی مقدارمیں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر انتظامیہ نے متعدد عمارتیں اور دکانیں سیل کر دیں جبکہ محکمہ صحت کی ٹیم نے بھی ارد گرد کے علاقہ مکینوں کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے ہدایت کی ہے۔

 

اسسٹنٹ کمشنر قندیل فاطمہ نے کہاکہ چکلالہ اسکیم 3 سے متصل نالہ ڈینگی لاروا سے بھرا پایا گیا ہے، نالے میں بڑی تعداد میں ڈینگی مچھر پائے گئے ہیں جو بڑی تعداد میں شہریوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

’ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی ٹیم نے مل کر علاقہ کو سیل کردیا ہے۔‘

 

ڈپٹی کمشنر وقار حسن کا کہنا ہے کہ یہ ڈینگی مچھر کی افزائش کا موسم ہے، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بلا ضرورت گھروں سے نا نکلیں اور گھروں گلیوں میں صفائی کا ضروری خیال رکھیں۔

 

ڈپٹی کمشنر کے مطابق اب تک ڈینگی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 200  سے زائد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل