ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں تیزی سے کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3300 روپے کم ہوئی ہے۔ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 94 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 2829 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 66 ہزار 924 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر اضافے سے 1882 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار روپے کمی ہوئی تھی جبکہ اس سے ایک روز قبل سونا 4300روپے سستا ہوا تھا۔