مارچ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات دستیاب ہیں، وزیر خزانہ نے نوید سنا دی

پیر 16 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے مارچ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی مکمل دستیابی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کی نگرانی کے اجلاس میں ملک میں ایندھن کے وافر ذخائر اور سپلائی چین کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں خام تیل اور ریفائن شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے موجودہ قومی ذخائر کا جائزہ بھی لیا گیا۔

بریفنگ کے دوران درآمدی انتظامات، سپلائی چین کی لاجسٹکس اور ایندھن کی دستیابی کے حوالے سے ملک کی پوزیشن تسلی بخش قرار دی گئی۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ مارچ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ضروریات مکمل طور پر محفوظ کر لی گئی ہیں اور اپریل کے وسط تک ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جبکہ اپریل کے آخر تک دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہاکہ حکومت پیٹرولیم کی بلا تعطل دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل متحرک ہے، موجودہ ذخائر اور سپلائی مستحکم ہیں، اور عوام کو گھبراہٹ میں خریداری یا غیر ضروری ذخیرہ اندوزی سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘