آسٹریلوی ملاح اور کتا، کیسے 3 ماہ تک سمندر میں بارش کا پانی پی کر، کچی مچھلی کھا کر گزارا کرتے رہے؟

منگل 18 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

3 مہینے تک کتے بیلا کیساتھ کھلے سمندر میں بھٹکنے والے آسٹریلوی ملاح اور کتے کو بچا لیا گیا ہے۔ ملاح بحرالکاہل میں پھنسا رہا اور بارش کا پانی پی کر اور کچی مچھلی کھانے کی وجہ سے جان بچانے میں کامیاب رہا۔

ریسکیو کے بعد ٹم شیڈوک کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ تصویر بشکریہ : 9 نیوز

آسٹریلوی نیوز ایجنسی ’نائن نیوز‘ سے گفتگو میں 51 برس کے آسٹریلوی ملاح ٹِم شیڈوک نے بتایا کہ بہت کم کھانا کھانے اور پانی پینے کے باوجود بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں، میں سمندر میں بہت مشکل آزمائش سے گزرا ہوں، مجھے صرف آرام اور اچھی خوراک کی ضرورت ہے کیونکہ میں اتنے عرصے سے سمندر میں اکیلا رہا ہوں۔

ٹم شیڈوک اور اس کے کتے ’بیلا‘ نے اپریل میں میکسیکو کے ساحلی شہر ’لاپاز‘ سے سفر کیا اور فرانسیسی پولینیشیا میں ڈاک کرنے سے پہلے 6 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔لیکن بپھری سمندری لہروں نے کشتی کو نقصان پہنچایا اور اس کے الیکٹرانک آلات بھی ناکارہ ہو گئے اور وہ بحرالکاہل میں بھٹک گئے۔

گزشتہ دنوں ایک ہیلی کاپٹر نے ان کی سمندر میں موجودگی سے آگاہ کیا، جس کے بعد مچھلیوں کا شکار کرنے والے بحری جہاز نے انہیں ریسکیو کیا تھا۔ بحری جہاز پر موجود ڈاکٹر نے ’نائن نیوز‘ کو بتایا کہ ٹم کی صحت ٹھیک ہے تاہم صحت کی صورتحال کے پیش نظر وہ کم مقدار میں کھانا کھا سکتے ہیں۔

ریسکیو کے بعد ٹم شیڈوک کا کتا خوشی سے لوٹ پوٹ ہو گیا۔ تصویر بشکریہ : 9 نیوز

ٹم شیڈوک اور ’بیلا‘ کو ریسکیو کرنے والا بحری جہاز میکسیکو کی جانب واپسی پر ہے، جہاں ٹم شیڈوک کے طبی ٹیسٹ کیے جائیں گے اور ضرورت پڑی تو انہیں علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

شفیع جان کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز، سلمان اکرم راجا نے مؤقف رد کردیا

بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے رہنما عزیز الرحمان فائرنگ سے جاں بحق

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟