چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 1445 ہجری 20 جولائی کو ہو گا اور یوم عاشور 29 جولائی بروز ہفتہ کو ہو گا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی بھی علاقے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا۔
اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی، محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
اس کے علاوہ پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں منعقدہ کیے گئے۔