ڈارون آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستانی شاہینز کی قیادت روحیل نذیر کے سپرد

جمعرات 20 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیر کو آسٹریلیا میں ’ہائی اینڈ ٹی ٹوئنٹی‘ سیریز کے لیے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ سیریز 30 جولائی کو شروع ہو  گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈارون آسٹریلیا میں ہونے والی ’ہائی اینڈ ٹی ٹوئنٹی ‘ کرکٹ سیریز کے لیے پاکستان شاہینز کی قیادت وکٹ کیپر بلے باز روحیل نذیرکر یں گے ۔

یہ سیریز 30 جولائی سے 6 اگست تک ناردرن ٹیریٹری کرکٹ (این ٹی سی) کے زیر اہتمام منعقد کی جا رہی ہے ۔

آسٹریلیا کے دورہ کے دوران وکٹ کیپر روحیل نذیر کو پاکستانی شاہینز کا کپتان مقرر کیا گیا

 ترجمان کے مطابق این ٹی سی سائیڈ، این ٹی اسٹرائیک، اور پاکستان شاہینز کے علاوہ آسٹریلین کیپیٹل ٹیریٹری کامیٹس، میلبورن سٹارز، میلبورن رینیگیڈز اور پاپوا نیو گنی (پی این جی) کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

سیریز میں کل 6 حصہ لے رہی ہیں جس میں ٹاپ دو ٹیمیں فائنل میں پہنچیں گی۔ٹی ٹوئنٹی میچوں کے بعد شاہینز بالترتیب 8 اور 9 اگست کو پی این جی اور این ٹی اسٹرائیک کے خلاف 50 اوور کے 2 میچز بھی کھیلے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ ڈارون کا دورہ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی پالیسی کا حصہ ہے تاکہ ابھرتے ہوئے کرکٹرز کے لیے تمام فارمیٹس میں مختلف ٹیموں کے خلاف مختلف حالات میں کرکٹ کھیلنے کے مزید مواقع پیدا کیے جائیں۔

اس سے پاکستانی ٹیم اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکے گی۔ اس سلسلے میں پاکستان شاہینز نے حال ہی میں زمبابوے کا دورہ بھی کیا اور وہ اس وقت اے سی سی مینز ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے لیے سری لنکا میں ہیں۔

اسکواڈ 19 ستمبر سے 8 اکتوبر تک 19ویں ایشین گیمز ہانگ زو 2022 میں بھی حصہ لے گا۔ روحیل نذیر 33 فرسٹ کلاس میچ کھیل چکے ہیں اور اس سے قبل پاکستان شاہینز کی کپتانی کر چکے ہیں۔

روحیل نذیر پاکستان کی انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم میں بھی نمایاں کارکردگی دکھا چکے ہیں

ترجمان نے بتایا کہ روحیل نذیر نے حال ہی میں زمبابوے کا دورہ کیا جہاں شاہینز نے مئی میں2 چار روزہ اور چھ 50 اوورز میچز کھیلے ہیں۔

ترجمان کے مطابق عالیان محمود نے 23-2022 سیزن میں اپنا فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا، جب کہ باسط علی اور شاویز عرفان نے 2022 میں ملتان میں بنگلہ دیش کے خلاف انڈر 19 سیریز میں حصہ لیا تھا۔

فیصل اکرم اور محمد عرفان خان ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2023 کے لیے کراچی کنگز کے روسٹر میں تھے، جبکہ محمد عمران ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2022 میں کراچی کنگز میں تھے۔

سید ذیشان ضمیر ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2023 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے کھیلے تھے۔ان کرکٹرز کے علاوہ، ٹیم میں سات نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہیں جو پاکستان انڈر 19 اسکواڈ کا حصہ تھے۔

پاکستانی اسکواڈ نے مئی 2023 میں ایک 4 روزہ، پانچ 50 اوور اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کی سیریز کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا۔ان میں عامر حسن، علی اسفند، عرفات منہاس، آذان اویس، سجاد علی، شامل حسین اور وہاج ریاض ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟