اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورس: موجودہ ملازمین کہاں جائیں گے؟

جمعہ 21 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ 15 سال کے لیے آؤٹ سورس کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ملک برباد کرنے کی دردناک کہانی ہے مارشل لاء حکومتیں بھی شامل رہیں، ہم نے فیصلہ کرنا ہے پتھر کے دور میں رہنا ہے یا آگے جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ادارے ڈوب رہے ہیں اس کی وجہ گندی سیاست ہے، اگر بعض لوگوں کے کھانچے چلنے ہیں تو ملک نہیں چلنا، کوئی دباؤ یا پریشر ڈالے گا تو ریاست اس چیز کو قبول نہیں کرے گی۔۔

سعدرفیق نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ 15 سال کے لیے آؤٹ سورس کیا جائے گا، ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنے پر کوئی بے روزگار نہیں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp