سیما حیدر کے معاملے میں بھارتی قونصلر رسائی کا انتظار ہے، دفتر خارجہ

جمعہ 21 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان کے لیے سنجیدہ مسئلہ ہے جس کو متعدد بار افغانستان سے متعدد فورمز پر اٹھایا آصف درانی کے حالیہ دورہ افغانستان میں باہمی تحفظات کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف درانی نے 19 جولائی تا 21جولائی افغانستان کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے افغان عبوری قائمقام وزیر اعظم ملا عبدالکبیر، قائمقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سمیت افغان حکام سے ملاقاتیں کیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق دہشت گردی پاکستان کے لیے سنجیدہ مسئلہ ہے جس کو متعدد بار افغانستان سے متعدد فورمز پر اٹھایا، آصف درانی کے حالیہ دورہ افغانستان میں باہمی تحفظات کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق سہ فریقی مذاکرات کی دستاویز میں افغانستان نے پاکستان اور چین کو ٹی ٹی پی سمیت کالعدم گروہوں کے اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دینے کی یقین دھانی کرائی تھی، دورے میں افغانستان سے دہشت گردی سمیت تمام معاملات اٹھائے  گئے ہیں۔

:دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ

کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ رہا نہ کبھی ہو گا۔ بھارت خواب دیکھتا رہے۔ گوا میں ایس سی او وزراءِ خارجہ اجلاس میں بھارت نے بیانات دے کر پہل کی، وزیر خارجہ نے تو بھارتی صحافیوں و میڈیا کے سوالات کے جوابات دیے بھارت کو ایس سی او کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے سیما حیدر کے حوالے سے کہا کہ سیما حیدر پر رپورٹس و بیانات دیکھے ہیں، پاکستانی شہری ہونے کی صورت میں بھارتی قونصلر رسائی دیے جانے کا انتظار ہے۔

انہوں نے امریکی وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بتایا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل میں ڈائریکٹر جنوبی ایشیا ایلیئن لاوباچار نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا۔

انہوں سائفر کے ضمن میں پوچھے گئے سوال پر کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے باعث سائفر کے معاملہ پر تبصرہ کرنے سے قاصر ہیں۔

یونان کشتی حادثہ کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار 4 افراد کی نعشوں کو اسلام آباد اور لاہور آنے والی 2 پروازوں کے ذریعہ پاکستان پہنچا دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسحاق ڈار کی عراقچی، لاوروف سمیت دیگر وزرائے خارجہ سے خوشگوار ملاقات

پاکستان ویمنز ایشیا کپ کے لیے تیار، جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا عزم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ: عمران خان کی بشریٰ بی بی و اہلخانہ سے ملاقات، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کا حکم

سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی اہم کامیابی ہے، سرفراز بگٹی

چین اور نیپال کی سرحد پر تباہ کن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئیں

ویڈیو

پانی کو سیاسی مقاصد یا دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے، وزیراعظم شہباز شریف

گھر میں پودے لگائیں، کچرا بیچیں، پنجاب حکومت سے ہزاروں روپے حاصل کریں

لانگ مارچ کے لیے چندہ اصل میں عوام کے جیبوں پر ڈاکا ہے، پشاور کے شہری حکومت پر برس پڑے

کالم / تجزیہ

خیبرپختونخوا کے زیادہ تر مریض علاج کروانے پمز کیوں آتے ہیں؟

پاکستان ہاکی کا زوال کیسے ختم ہوگا؟

سلام سسٹر رضیہ نورین!