کس ملک میں زیادہ چوریاں ہوتی ہیں، پاکستان کا نمبر کون سا؟

پیر 24 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کس ملک میں کتنی چوری کی وارداتیں ہوتی ہیں، عالمی ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کر دیے، ڈنمارک چوری کی وارداتوں میں پہلے نمبر پر جبکہ فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر موجود ہے۔

عالمی ادارہ شماریات نے مختلف ممالک میں چوری کی وارداتوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، حیرت انگیز طور پر ترقی یافتہ ممالک میں چوری کی وارداتیں زیادہ ہوتی ہیں۔

عالمی ادارہ شماریات نے اپنے سروے میں مختلف ممالک سے ایک، ایک لاکھ افراد کو شامل کیا، نتائج کے مطابق ڈنمارک میں 1 لاکھ افراد میں سے 3349 افراد کے ہاں چوری ہوئی۔

  سویڈن میں 1 لاکھ افراد میں سے 3,817  افراد کے ہاں چوری ہوئی ہے، یوروگوئے میں 3,205، آسٹریلیا میں 2,460، گریناڈا میں 2,307، برمودا میں 2,190 افراد سے چوری کی واردات ہوئی۔

  فرانس میں 2,135، فن لینڈ میں 2,081، ناروے میں 1,991، نیدرلینڈز میں 1,791،امریکا میں  1,750 ، جرمنی میں 1,576، کینیڈا میں 1,409  افراد چوروں کا شکار بنے۔

چلی میں 969، پرتگال میں 749، چیکیامیں 677، ارجنٹینا میں  616  افراد کے ہاں چوری ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق روس میں 512، جنوبی کوریا میں 400، اسپین میں 351، پولینڈ میں 331، جاپان  میں 239، میکسیکو میں 243، ترکی میں 214 افراد کے ہاں چوری ہوئی۔ متحدہ عرب امارات میں 52، فلپائن میں 48، تھائی لینڈ میں 48، بھارت میں 29، انڈونیشیا میں 10 چوری کی وارداتیں ہوئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp