استحکام پاکستان پارٹی کا تعلیم اور نوجوانوں سے متعلق منشور سامنے آگیا

پیر 24 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

استحکام پاکستان پارٹی نے تعلیم اور نوجوانوں سے متعلق اپنے منشور کا اعلان کر دیا جس میں صحت مند نوجوان اور صحت مند قوم کے نکات کو شامل کیے گئے ہیں۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) عبدالعلیم خان نے پارٹی سیکرٹیریٹ میں یوتھ اور تعلیمی اداروں کے وفود سے گفتگو کی اور اپنی پارٹی کے منشور کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے منشورمیں سب سے پہلے نوجوانوں کے لیے صحت مند ماحول اور خاص طور پر تعلیمی اداروں میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا لازم قرار دیا گیا ہے۔

عبد العلیم خان نے کہاکہ ہراسکول میں واٹر فلٹریشن پلانٹ، بچوں کا ماہانہ میڈیکل چیک اپ ہو گا، یوتھ انوسٹمنٹ اولین ترجیح ہے اور ہنرمند تعلیم کو فروغ دیں گے۔

صدر آئی پی پی کا کہنا تھاکہ حکومت طلبہ و طالبات کو ہر شعبے میں اعلٰی تعلیم کے لیے خصوصی اسکالر شپ دے گی، استحکام پاکستان پارٹی طالبات کے لیے خصوصی تعلیمی مراعات متعارف کرائے گی۔

انہوں نے کہاکہ اقتدار میں آکر نوجوانوں کو مربوط انداز میں قومی دھارے میں شامل کریں گے۔ پاکستان کا صحت مند نوجوان ہی ملک و قوم کے محفوظ مستقبل کا ضامن ہو سکتا ہے۔

انکا کہنا تھاکہ نوجوان نسل ذمہ دارانہ کردار ادا کرے گی تو ملک تیزی سے سنورے گا اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp