سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وہ منگل کو ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
واضح رہے کہ پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عمران خان کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے اور پولیس کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی کو منگل کی صبح گرفتار کر کے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کریں۔ بعد ازاں اسٹیشن ہاؤس آفیسر ( ایس ایچ او) بنی گالہ نے سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ الیکشن کمیشن کے ورانٹ گرفتاری بھی پہنچائے جسے ان کی لیگل ٹیم نے وصول کیا۔
اس تناظر میں بنی گالہ عمران خان کی زیر صدارت لیگل ٹیم کا اجلاس ہوا جس ڈاکٹر بابر اعوان، شعیب شاہین، شیر افضل مروت اور دیگر وکلا شریک ہوئے۔ اجلاس میں عمران خان کے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔
اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان منگل کو ہائی کورٹ میں پیشی دینے کے بعد الیکشن کمیشن پہینچیں گے۔
لیگل ٹیم کا آج جوڈیشل کمپلیکس میں پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سیکیورٹی اقدمات بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔