پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں 1.48 روپے سستا ہوگیا ہے۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 04 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر 288 روپے 52 پیسے رہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 76.52 روپے، اماراتی درہم 78.14 روپے، قطری ریال 78.74 روپے، کویتی دینار935.43 روپے اور بحرینی دینار 761.49 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قدر 194 روپے 18 پیسے، کینیڈین ڈالر 217 روپے 59 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 370 روپے 38 پیسے ریکارڈ کی گئی۔














