1200 یونٹ کے استعمال پر واپڈا افسر کے بل میں خاص بات کیا ہے؟

بدھ 26 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بڑھتی ہوئی مہنگائی میں جہاں عوام پہلے ہی پریشان حال ہے اور ریلیف کی منتظر ہے ایسے میں ان کو ریلیف تو درکنار بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے، لوڈ شیڈنگ ے باوجود بجلی کے بلوں میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہی ہوتا ہے جس پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔

ایسے میں سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹوئٹر پر سینیٹر ہلال الرحمان نے واپڈا آفیسر کا بجلی کا بل شیئر کیا۔ جس میں استعمال شدہ یونٹ 1200 سے زائد ہیں جبکہ بل  716 روپے آیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اس بل کا بوجھ کس پر آئے گا یہ فیصلہ آپ کو کرنا ہے۔

صحافی آصف شہزاد نے لکھا کہ گزشتہ ماہ بالکل انہی یونٹس پر میں نے 51 ہزار کا بل ادا کیا ہے۔

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لھا کہ یہ ملک تو صرف انہی کا ہے ہم تو یہاں ان کی زندگی آسان کرنے کے لیے رہتے ہی، ہم ہر مہینے ان کو بھتہ دیتے ہیں تاکہ یہ سب چین کی نیند سو سکیں۔

احمد نامی صارفین نے سرکاری ملازمین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سرکاری ملازمین اور ان کی بے جا مراعات ہمارے بجٹ پر سب سے بڑا بوجھ ہیں۔

https://twitter.com/ahmad_says/status/1684141897890115585?s=20

عوام کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ معاشی بد حالی کی سزا صرف عام عوام کو مل رہی ہے۔ زبیر فیصل نامی صارف لکھتے ہیں کہ میں تقریباً 100 یونٹ استعمال کرتا ہوں اور میرا بل 1500 روپے آتا ہے۔ یہ لوگ تو ملک کو لوٹ کر کھا گئے ہیں۔

 

واضح رہے گزشتہ روز وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے اپنا محفوظ فیصلہ جاری کر دیا  جس سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp