چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس میں توشہ خانہ مینجممٹ اینڈ ریگولیشن بل 2023 منظور کرلیا گیا، جس کے تحت اب صدرمملکت اور وزیراعظم سمیت تمام عوامی عہدیداروں پر توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔
توشہ خانہ بل ایک شق کے اضافے کے ساتھ منظور کیا گیا جس کے تحت توشہ خانہ تحائف سے ملنے والی رقم الگ اکاؤنٹ میں رکھی جائے گی جو دور دراز کے علاقوں میں بچیوں کی تعلیم پر خرچ کی جائیگی۔
توشہ خانہ میں جمع ہونے والے تحائف کو عوامی نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔ توشہ خانہ کے تحائف سے حاصل ہونے والا پیسہ الگ اکاؤنٹ میں رکھا جائے گا۔ قدیم اشیا اور گاڑیاں وصول کنندگان کو خریدنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید پڑھیں
بل کے مطابق نوادرات کو عجائب گھروں میں یا حکومت کی ملکیت والی سرکاری عمارتوں میں ڈسپلے کیا جائیگا۔ تحفے کے طور پر موصول ہونے والی گاڑیوں کو پہلے توشہ خانہ میں جمع کرایا جائے گا جہاں سے یہ گاڑیاں کابینہ ڈویژن کے ٹرانسپورٹ، پروٹوکول پول میں منتقل ہوں گی۔