کچے کے علاقے میں 52 ڈاکو ہلاک اور 70 مغوی بازیاب کراچکے ہیں، سندھ پولیس چیف کا دعوٰی

اتوار 30 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کے ہمراہ گھوٹکی کا دورہ کیا اور کچے کے علاقے بیلا میرپور کی چوکی نمبر 40 کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلی نے سیڑھی چڑھ کر پولیس چوکی سے علاقے کا معائنہ بھی کیا، جہاں ڈاکوؤں نے اندھیر نگری مچا رکھی ہے۔

وزیر اعلی مراد علی شاہ کچے کی پولیس چوکی بھی گئے اور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے گھوٹکی بچاؤ بند کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے سندھ پولیس چیف کو بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ پورا کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے پاک کرنے کی ہدایت بھی کی۔

آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 54 ہزار ایکڑ کچے کا علاقہ ڈاکوں سے کلیئر کرایا جاچکا ہے۔ 52 ڈاکو ہلاک جب کہ 70 مغوی بازیاب کرائے گئے ہیں۔ ڈاکوؤں کے 85 سہولت کار گرفتار بھی کیے گئے ہیں۔

آئی جی سندھ پولیس کے مطابق کچے میں 170 پولیس چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں، جہاں 1360 پولیس اہلکار اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ رانوتی کے کچے میں 100 چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام پولیس چیک پوسٹس کو پکا کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کچے میں تعینات پولیس اہلکاروں کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کچے کی پولیس کے لیے وہ فوج سے جدید اور حساس نوعیت کے اسلحے کے حصول کی کوشش کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کی جیلوں میں مزید قیدیوں کی گنجائش پیدا کردی گئی، سہولیات میں بھی غیر معمولی اضافہ

اسلام آباد میں سروے اور ای ٹیگز: ہماری معلومات ڈارک ویب پر بک گئی تو کون ذمہ دار ہوگا؟ سینیٹر پلوشہ خان

ریاست بہار انتخابی نتائج: نتیش کمار کے 10 ویں بار وزیراعلیٰ  بننے کے امکانات روشن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سرینگر: پولیس اسٹیشن میں خوفناک دھماکا، 9 اہلکار ہلاک، 27 زخمی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے