پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اچانک تیزی کیوں ہورہی ہے؟

پیر 31 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی جا رہی ہے اور 100 انڈیکس 48 ہزار پر پہنچ گیا جبکہ دوسری جانب ڈالر کی قدر میں بھی کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے، جس سے 100 انڈیکس کی 48 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔

دوسری طرف انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کمی آئی اور ڈالر کے تبادلے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 40 پیسے پر آ گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اگست 2021 میں 100 انڈیکس نے 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کی تھی مگر اس کے بعد 100 انڈیکس میں مسلسل گراوٹ آتی رہی، مگر اب قریباً 2 سال بعد 100 انڈیکس 48 ہزار کی سطح پر بحال ہوگئی ہے۔

معاشی ماہر خرم شہزاد نے وی نیوز کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی تیزی کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام، بروقت اقتدار کی منتقلی کی امید، آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات میں بہتری، گیس کے حوالے سے سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی، بین الاقوامی سربراہان کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی غرض سے آمد کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کی بہتری کا تسلسل برقرار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp