فضل الرحمان سے سعودی سفیر کی ملاقات، باجوڑ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت

پیر 31 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے باجوڑ دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر مولانا فضل الرحمان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں باجوڑ خودکش حملہ: 54 افراد شہید، 83 زخمی، سی ٹی ڈی

ملاقات میں باجوڑ دھماکے کے شہدا کے بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔

اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر مولانا عطاالرحمان، وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ اتوار 30 اگست کو باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے جلسے میں خود کش دھماکا ہوا تھا جس میں اب تک 54 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی کانگریس کا کنٹرول کس کے پاس ہوگا؟ وسط مدتی انتخابات کے لیے پولنگ جاری

آن لائن کھیلوں اور سوشل میڈیا پر بچوں کے لیے خطرناک جال، گروہ کیسے کام کرتے ہیں؟

شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر نہ برسائیں، مسلم لیگ (ق) کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل

مفتی محمود مرکز کی تعمیر اور زمین سے متعلق دستاویزات سامنے آگئے، ثمر ہارون بلور

ڈیڑھ صدی پہلے انسانوں کا جسم آج کے مقابلے میں زیادہ گرم تھا، سائنسدانوں نے حیران کن تبدیلی کی وجہ جان لی؟

ویڈیو

عمران خان سے وکیل کی ملاقات، خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی پر کیا ردعمل ظاہر کیا؟

مولانا فضل الرحمان نے شہدا کی توہین کی، ریاست کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، بہرامند تنگی

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، پشاور میں فی کلو قیمت 650 روپے تک پہنچ گئی

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا