کشمورپولیس کی کامیاب کارروائی، 4 سالہ مغوی بچہ کو بازیاب کروا لیا

پیر 31 جولائی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کشمورپولیس نے سندھ بلوچستان بارڈر پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 سالہ مغوی بچے کو بازیاب کروا لیا ہے۔

کشمورپولیس کا کہنا ہے کہ اس نے سندھ بلوچستان بارڈرکے قریب انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کر کے اغوا کاروں سے 4 سالہ بچے محمد عظیم  مینک کو بازیاب کروا لیا ہے۔

کشمورپولیس کا کہنا ہے کہ سندھ بلوچستان بارڈر کے قریب پولیس اسٹیشن آر ڈی109  کی حدود میں اغوا کاروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی جس پر ایس ایچ او رسالدار اور انچارج سی آئی اے  کی اسپیشل ٹیم نے سندھ بلوچستان بارڈر کے قریب انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی اور 26 جولائی 2023 کو علاقہ رسالدار سے اغوا ہونے والے 4 سالہ بچے محمد عظیم مینک کو بازیاب کروا لیا گیا۔

کارروائی کے دوران اغوا کاروں نے پولیس کے ساتھ مقابلہ اور فائرنگ کا تبادلہ بھی کیا تاہم پولیس نے کامیاب کارروائی کی اور بچے کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

محمد عظیم مینک کے اغوا کا کیس کرائم 06/2023 انڈر سیکشن 365A، 363 پوليس اسٹیشن رسالدار میں داخل کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

سپریم کورٹ: خواتین کے حقِ وراثت سے متعلق تاریخی فیصلہ، 71 سال بعد 2 بہنوں کا آبائی جائیداد میں حصہ بحال

مصنوعی ذہانت ذہنی صحت سمیت کئی شعبوں میں سنگین خطرات کا باعث بن سکتی ہے، اقوام متحدہ سائنسی پینل رپورٹ

انٹرنیٹ کے بانیوں میں شمار ہونے والے ونٹ سرف گوگل کی ذمہ داریوں سے سبکدوش

ورلڈ بینک نے پنجاب کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 7 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں